بیلتھنگڈی :3/اگست(ایس او نیوز)پھر ایک بار ہندو نوجوان پر مقامی بجرنگ دل لیڈراور اس کے ساتھیوں کی طرف سے حملہ کئے جانے کا واقعہ ضلع دکشن کنڑا کے بیلتھنگڈی میں پیش آیا ہے۔
حملہ کاشکار ہوئے نوجوان کی شناخت دھرم ستھل کے مکین چندرکانت(31)کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ چندرکانت کے مطابق جب وہ بیلتھنگڈی کے سرکاری اسپتال میں روبصحت ہوتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ والی بال کھیل رہاتھا تو بھاسکر اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کیا۔ چندر کانت پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے بعد گینگ نے چندرکانت کی سونے کی چین اور انگوٹھی بھی لوٹ لی۔ دھرمستھل پولس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔ ماناجارہاہے کہ چندراکانت اور بجرنگ دل لیڈر کے درمیان پرانی دشمنی کے باعث یہ حملہ ہواہے۔